ترسیلات زر

ترسیلات زر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ

لاہور(گلف آن لائن)اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر موصول ہوئے، ترسیلات زر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر بڑھ کر10.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی بتایا کہ ہے گزشتہ 4ماہ میں ترسیلات زر میں 11.9 فیصد کا اضافہ ہوا، چار ماہ میں سعودی عرب سے 2.7 ارب اور یو اے ای سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔برطانیہ سے ڈیڑھ ارب اور امریکہ سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں