سونیا حسین

مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، سونیا حسین

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میں یہ سن کر بیہوش ہوجاو?ں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے، مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور غیرملکی کرنسی اوپر چلی گئی ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے پروگرام جشنِ کرکٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا کہ عورت کو گھر چلانے کیلیے کیریئر کی قربانی دینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے ایوارڈ ملے، ان کے لیے انڈسٹری بھی فیملی کی طرح ہے۔ ایوارڈ خدمت کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں، اسٹارز کو عزت دینا پڑے گی، ورنہ ملک کی عزت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں