مسرت جمشید چیمہ

قومی اداروں کو متنازعہ بنانا لیگیوں کاوطیرہ ہے ،عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے نئی چال چلی گئی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو متنازعہ بنانا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے اور ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے نئی چال چلی گئی ہے ، مریم صفدر اور ان کے ایک استاد جاتی امراء میں قومی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے رہتے ہیں ،حلقہ این اے 133 میں ہمار امقابلہ سیاسی مافیاز کے ساتھ ہے اور انشااللہ انہیں عوام کی طاقت سے شکست سے دوچار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 133کی مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ این اے 133کا حلقہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے لیکن اس حلقے کی حالت دور دراز کے کسی گائوں سے بھی بد تر ہے ۔

تحریک انصاف کو حکومت میں آئے ہوئے چار سال کا عرصہ بھی نہیں گزرا اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپنے دوار کے بیگاڑ کو ہمارے گلے میں ڈالنا چاہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے اس حلقے کی حالت کو بدلنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں