کویت

کویت کے ولی عہد نئے حاصل شدہ اختیارات کے تحت نیا وزیراعظم نامزدکریں گے

کویت سٹی(گلف آن لائن)کویت کے ولی عہد حال ہی میں امیرشیخ نواف الاحمد الصباح کی جانب سے سونپے گئے اختیارات کے تحت ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کریں گے۔امیرکویت نے گذشتہ روز انھیں اپنے بعض اختیارات سونپ دئیے۔میڈیرپورٹس کے مطابق کویتی وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے گذشتہ ہفتے استعفا دے دیا تھا اور امیرکویت نے اس کا استعفا منظورکرلیاتھا۔اب اس کی جگہ نیا وزیراعظم نامزد کیا جائے گا۔امیرکویت شیخ نواف نے ولی عہد اور اپنے سوتیلے بھائی شیخ مشعل الاحمد الصباح کوبعض آئینی اختیارات سونپ دیے تھے اور انھیں قوانین اور فرامین جاری کرنے کا بھی اختیار دے دیا تھا۔

84 سالہ شیخ نواف نے ستمبر2020 میں اپنے بھائی شیخ صباح کی وفات کے بعد کویت کی امارت سنبھالی تھی۔مرحوم شیخ صباح ایک عشرہ سے زیادہ عرصے تک کویت کیامیر رہے گا۔جولائی میں کویتی حکام نے اطلاع دی تھی کہ امیرکویت شیخ نواف کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ وہ کامیاب رہا ہے اور ان کے میڈیکل چیک اپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں