نقیب اللہ قتل کیس

نقیب اللہ قتل کیس،مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی تیاری کے لیے مہلت طلب کرلی

کراچی(گلف آن لائن)نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس میں مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے ڈاکٹر رضوان کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت طلب کرلی گئی۔

جمہ کوکراچی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار،ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ رات کو ہی نوٹس ملا ہے تیاری کے لیے مہلت دی جائے جس طرح عابد قائم خانی نے پڑھ کر بیان دیا ہے مجھے اجازت دی جائے ڈاکٹر رضوان کے بیان پر وکیل صفائی عامر منسوب نے اعتراض اٹھا دیا۔

وکیل نے کہاکہ آپ پڑھے لکھے ہیں ڈاکٹر ہیں آپ پڑھ کر بیان بیان کیوں دیں گے یہ قانون کے منافی ہے عدالت نے عامر منسوب کے اعتراض کو تسلیم کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر رضوان کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں