اعتزازاحسن

جسٹس(ر)ثاقب نثار والی آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی’اعتزازاحسن

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ہے،یہ ایک چال تھی جسے ایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر یہ کھیل چل جاتا تو بڑی کاری ضرب لگتی۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے ان لوگوں نے ثاقب نثار کی ٹیپ بنا کر رانا شمیم کو سنائی اور پھر ان سے بیان لکھوایا۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم بھی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کہاں پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب پہلے لکھ کر پلان کیا گیا کہ کون کون سے الفاظ چننے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں