مسرت جمشید چیمہ

مسلم لیگ(ن) کے ارسطونے قرضوں بارے بے بنیاد اعدادوشمارپیش کئے ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ارسطونے ملکی قرضوں کے حوالے سے بے بنیاد اعدادوشمارپیش کئے ،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عام انتخابات سے قبل ہوائوں کا رخ دیکھ لیا تھا اس لئے معیشت کے ساتھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کھلواڑ کیا گیاتاکہ آنے والی حکومت کو ناکام کیا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل 230اور238میں پارٹی رہنمائوں،اکابرین او رکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مہر نعیم اللہ تاج ،فیصل منہاس،ملک محمد بوٹا،محمد عارف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں پارٹی رہنمائوں کی یہ حیثیت ہے کہ سینئر عہداربھی مریم صفدر کے اطراف میں بیٹھتے ہیں، یہ چوری کھانے والے رہنما ہیں اس لئے ملک و قوم کی بات کرنے کی بجائے صرف اپنی قیادت کی کرپشن اورلوٹ مارکے دفاع میں لگے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے جوبیانیہ اپنایا تھا اس کی اپنی جماعت میں درگت بن رہی ہے او رکوئی بھی سنجیدہ رہنما مریم نواز کے پیچھے چلنے کیلئے تیار نہیں،شہباز اورحمزہ اپنی سیاست کر رہے ہیںجس سے پارٹی میں تقسیم واضح ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اورماضی کی طرح اب (ن) لیگ والوںکی ”وارداتوں” کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں