جنوبی افریقی

جنوبی افریقی ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ، یورپی یونین کے افریقی ریجن سے سفری تعلقات منقطع

نیو یارک (گلف آن لائن) یورپی یونین نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیئے ہیں۔ برسلز سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ سے کورونا ویرینٹ کے پھیلائو کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔ صورتحال پر غور کیلئے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں