شیخ رشید

پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے ، شیخ رشید

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائیگا ، پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلی مہارت سے استفادہ کریگا ، پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی کوششیں جاری رکھے گا ، افغان شہریوں بلخصوص بچوں اور خواتین کواشیائے زندگی کی اشد ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ڈنمارک کی سفیرلیز روزن ہوم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کو کثیرالجہتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈنمارک کی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، افغانستان میں پائیدارامن کے خواہشمند ہیں ، پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سفیرلیز روزن ہوم نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ گرین معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے ، گرین معاہدے سے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری تعلقات میں وسعت آئیگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائیگا ، پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلی مہارت سے استفادہ کریگا ، پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی کوششیں جاری رکھے گا ، افغان شہریوں بلخصوص بچوں اور خواتین کواشیائے زندگی کی اشد ضرورت ہے ، بین الاقوامی برادری انسانی ہمدری کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد اور معاونت کرے ، پاکستان نے ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان سے انخلا میں معاونت کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ تشویش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث افغانستان میں کہیں انسانی قحط نا پیدا ہوجائے۔ واضح رہے کہ ملاقات میں وزارت داخلہ کے اعلی حکام اورڈنمارک سفارتخانہ کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں