ڈاکٹر شاہد صد یق

پی پی کاپنجاب میں حکومتی تبدیلی کا دعوی دیوانے کی بڑ ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کاپنجاب میں حکومتی تبدیلی کا دعوی دیوانے کی بڑ ہے، پنجا ب کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی کے پا س اتنی سیٹیں بھی نہیں جتنی تانگے کی سواریاں ہو تی ہیں،تاریخ میں پہلی اپوزیشن ہے جو عوام کی بجائے قیادت کو ریلیف دلوانے سڑکوں پر نکلی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ این اے 133میں (ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی اپنی اپنی جیت کو یقینی بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں (ن) لیگ کے کیمپ میں خوا تین کو پیسے دینے کی و یڈ یو سامنے ا نے پر شفاف انتخاب سوالیہ نشان بن چکاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا ذاتی مفادات کا بیانیہ الگ الگ پردے میں لپٹاہوا ہے،

وزیر اعظم آج اپوزیشن کورعایتیں یا کسی صورت میں این آراو دینے کا اعلان کردیں تویہی لوگ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریںبہنے کے سر ٹیفکیٹ بھی دیں گے لیکن وزیر اعظم برملاکہہ چکے ہیں یہ تباہی کاراستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کی سیا ست کا ملک سے خا تمہ ہو چکا ہے آ ئندہ انتخابا ت میں بھی دونو ں جماعتو ں کو عوام مسترد کر دینگے ان شا ء اللہ تحریک انصا ف آ ئندہ انتخابا ت میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آ ئے گی اور دوبارہ اپنی حکومت بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں