فواد چوہدری

پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے نون لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ ان جماعتوں کی قیادت بد قسمتی سے بہت سطحی ہیاور ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی،یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوئی متبادل ایجنڈا بھی ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواھش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے،دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں