وزیر اطلاعات

مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے،مہنگائی زیادہ ہوتی تو چیزوں کااستعمال کم ہوتاہے مگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سے متاثرنہیں ہوئے۔ ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو چیزوں کااستعمال کم ہوتاہے مگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سے متاثرنہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھرمیں ایک شخص کاووٹ بینک ہے وہ عمران خان ہیں اس وقت پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت پاپولر ہے ہی نہیں، ٹی وی پرروزانہ ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کرلوگ تنگ آگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عالمی لیڈرہیں ،میری نظرمیں غیرملکی دورے زیادہ کرنے چاہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں بعض اوقات میری بات نہیں مانتے وزیراعظم عمران خان نے وزرا ء کو غیرضروری دوروں سے روکا ہے ،خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ،کے پی قیادت چاہتی ہے عمران خان کے پی کے دورے کریں، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں ،عمران خان کوووٹ ملتا ہے سب چاہتے ہیں وہ عوام میں جائیں۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن بالکل درست ڈائریکشن میں آگے بڑھ رہا ہے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پرکمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں ،الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال نہیں کر سکتا تو قانون تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا ہے تو اداروں کا اس عمل کرنا ناگزیر ہے دنیا بھر میں ادار ے ہیںجوای وی ایم تیار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں