علی محمد خان

حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے قرض لیا’ علی محمد خان

لاہور(گلف آن لائن)وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرض لیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مہنگائی کے مسئلے کی وجہ سے یقیناعوام پریشان ہیں مگر مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرضہ لیا ہے۔اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدرکو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نے بھی روپے کو اس کی اصل قدرپرچھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کے مطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں