شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا ممکنہ منی بجٹ پر خدشات کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ منی بجٹ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ اس سے عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلے گئے۔ انہوںنے کہاکہ پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے، منی بجٹ سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں