وزیر اطلاعات

سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ روز سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں