ماہرہ خان

سیالکوٹ کا افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں،یہ سفاکیت کی انتہاء ہے، ماہرہ خان

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر شدید شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ’ یہ افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں، یہ سفاکیت کی انتہا ہے’۔ اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں جواب کیلئے، انصاف کیلئے اور اپنے ملک سے اس لعنت کو دور کرنے کیلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں