مشیر قومی سلامتی

کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں ، بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے ، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد(گلف آن لائن ) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان ایک بار پھر خبردار کر رہا ہے کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے، جہاں 22.8 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا جا رہا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو اہم انٹرویو میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے، امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے، پاکستان نے جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پاکستان کی اکنامک بیسز پوری دنیا کے لیے کھلی ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں، پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اور ہم اسے ہر صورت مکمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں