شہباز شریف

آصف علی زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ٹوئٹ میں کہاکہ آصف علی زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔

انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے،نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں،ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں