این اے 133

ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کیلئے جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ہے ،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کیلئے جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ہے ،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں،ایک ایسا ماحول جہاں ہر شہری کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب اور صنف کی بناء پر امتیاز نہ برتا جائے،عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیئے ضروری ہے، جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیئے ہمہ وقت تیار عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان حالات کا سبب پاکستان میں طویل عرصے تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کا برسرِاقتدار رہنا ہے،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایک ایسا ماحول جہاں ہر شہری کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب اور صنف کی بناء پر امتیاز نہ برتا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی واقعتاً انسانی حقوق کی ایک دفاع کار جماعت ہے،شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو پیش کردہ متفقہ آئین تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی حکومتوں نے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کثیر الجہتی قانونی اصلاحات کیں۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیئے اپنا فرض نبھانا ہوگاے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ افسوس ہے، آج دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ وادی میں حقوقِ انسانی کا استحصال جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی قیادت اور جیالے پاکستان سمیت پوری دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کی لڑائی میں ہمیشہ فرنٹ لائین پر اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں