طلحہ طالب

سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، طلحہ طالب

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب نے کہا ہے کہ سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل بھی جیتوں گا۔خیال رہے کہ تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چمپئن شپ میں برائونز میڈل اپنے نام کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چمپئن شپ میں 67 کلوگرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر برائونز میڈل جیتا۔وہ ایونٹ میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں