رانا ثنااللہ

ملک پر نااہل قیادت مسلط ہے جس نے ملک و قوم کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،رانا ثناء اللہ

لاہور (گلف آن لائن)فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت نااہل قیادت مسلط ہے جس نے ملک و قوم کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ترقی کی رفتار کو روک کر ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے مشن پر گامزن ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ہے جنہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میںپاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد ارشد ‘ ترجمان خالد محمو د اعظم آبادی’ رانا کلیم اللہ’ ڈاکٹر محمد شکیل’ حافظ محمد ذیشان سے ملاقات کے دوران کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد ارشد نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی ‘ ریکارڈ بے روزگاری’ ناانصافی ‘ بدامنی کرپشن ‘ فحاشی’ و عریانی ‘ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے ہماری جماعت پی ڈی ایم کا حصہ بنی ہے ہم نے کبھی مفاد کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ ملکی وقار بقاء و سلامتی کو مقدم رکھا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کو اپنے قائدین سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت پر فخر ہے جن پر آج تک ایک بھی کرپشن کا داغ نہیں مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے دامن صاف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا ہے ایسے حالات میں تمام سیاسی و مذہبی ‘ دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام و ملک دشمن حکومت سے جان چھوڑانے کیلئے سب مل کر مشترکہ جدوجہد کریں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں