شہباز شریف

مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے’شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے۔شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی، موجودہ مہنگائی کی لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں، آج صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں