مسرت جمشید چیمہ

زردار ی ،بلاول کے لاہور میں ڈیرے معدوم ہو جانیوالی پارٹی کو تقویت نہیں دے سکتے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہر طر ح کی دوڑ سے باہر ہے اس لئے آصف زردار ی اور ان کے صاحبزادے بلاول زرداری کے لاہور میں ڈیرے معدوم ہو جانے والی پارٹی کو تقویت نہیں دے سکتے ، شریف خاندان انوکھا لاڈلا ہے جو کھیلنے کوچاند مانگتا ہے ،یہ واحدخاندان ہے جس کے ہر بالغ کے اکائونٹ سے منی لانڈرنگ کے اربوں روپے نکلے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب، خیبر پختوانخوا ہ او ربلوچستان میں کوئی وجود نہیں اور یہ سندھ میں بھی علاقائی جماعت بن گئی ہے ، اگر ہم سندھ میں کامیابی کے دعوے کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے وہاں ہارنے والے امیدوارو ں نے بھی 50سے70ہزار ووٹ لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو دلیر ، محب وطن کہتے ہیں ، یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ ان کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں لیکن اپنے ملک آنے اور اپنے کارناموں پر ایک دن جیل جانے کیلئے تیار نہیں ،حکومت سے باہر نکلتے ہی بیرون ملک فرار ہونا ان کا وطیرہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں