علی زیدی

دنیا سپلائی چین کے مسئلے کا شکار ہے، علی زیدی

لندن (گلف آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ دنیا سپلائی چین کے مسئلے کا شکار ہے، پاکستان پر بھی اثر پڑ رہا ہے جس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس آئل ٹینکروں سمیت 11 جہازوں کا بیڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مزید 4 جہاز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ علی حیدر زیدی لندن میں آئی ایم ائو اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو 6 سے 15 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں