سری لنکن منیجر کی لاش

پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

سیالکوٹ (گلف آن لائن) سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، پراسکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کر دیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔ چالان میں ویڈیوز شواہد اہم دستاویزات ہونگی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں