عظمی بخاری

بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن چار سال سے نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی طور پر زندہ ہے’عظمی بخاری

لاہو ر(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)نے ملک بھر میں 55ہسپتال بنائے،عثمان بزدار اور انکے ترجمان اگر وزیراعلی ہائوس سے باہر نکلیں تو انکو ہر طرف نوازاور شہباز کے منصوبے نظر آئیں گے۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ لاہور میں کڈانی ٹرانسپلانٹ ،مناواں ہسپتال اور شاہدرہ ہسپتال ،راولپنڈی کارڈیالوجی ،اور طیب اردگان مظفر گڑھ شہبازشریف کے شاہکار ہیں۔پی کے ایل آئی کو پہلے ثاقب نثار پھر بزدار حکومت نے سیاست کی بھینٹ چڑھایا،پہلے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے شہریوں کو بھارت جانا پڑتا تھا ۔

شہریوں کی اسی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے شہبازشریف نے لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بنایا۔پنجاب حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی کورونا کی ڈوز نہیں خریدی۔پنجاب میں اب تک جتنی بھی ویکسین لگی وہ چین،ڈبلیو ایچ او،امریکہ یا برطانیہ کی طرف سے خیرات میں ملی ۔

ا نہوںنے کہاکہ بزدار حکومت کے پاس اپنے وزراکیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے پیسے ہیں لیکن ویکسین خریدنے کیلئے پیسے نہیں،عمران خان اور ان کے خوشامدی وزراکی تقریروں سے شریف خاندان کا ذکر نکال دیں تو یہ سب صفر ہیں۔بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن چار سال سے نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی طور پر زندہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں