سینیٹر شبلی فراز

نیشنل ہیمپ پالیسی کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہاہے کہ نیشنل ہیمپ پالیسی کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیمپ پالیسی کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے ،امید ہے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ہیمپ کے بیج بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگے ہیں اور اس کی برآمد سے پاکستان اس مارکیٹ میں بڑا حصہ لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہیمپ کے معیاری بیجوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکے بھنگ کی کاشت سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور آئندہ چند سالوں میں ملک کی برآمدی آمدنی میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے اس کے تحقیقی کام میں مدد کرے گی جو ہیمپ کے پودے لگانے، کٹائی اور برآمد کے لیے پروسیسنگ کے لیے درکار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں