وزیر خارجہ

پاکستان اگلے سال مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اگلے سال مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر سرخرو کیا۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر، انتہائی کم وقت میں بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد دی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہترین سفارت کیلئے معاشی خود انحصاری بہت اہمیت کی حامل ہے،۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اگلے سال مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری متحرک اور فعال خارجہ پالیسی کے باعث آج پاکستان، عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں انتہائی قابل سول سرونٹس اور سفراء کی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں