شوگر ملز

شوگر ملز کو جرمانے کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کی متفرق درخواست پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شوگر ملز کو جرمانے کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کی متفرق درخواست پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کی متفرق درخواست پر وکلا ء کو 23 دسمبر کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کی جانب سے شوگر ملز پر جرمانے عائد کرنے کے حکم کو معطل کر نے کے حکم امتناعی میں بھی تا حکم ثانی توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں