معید یوسف

وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کیلئے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے، معید یوسف

اسلام آباد (گلف آن لائن)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کیلئے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ ہم اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام مسلم ممالک، شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں