شاہد خاقان عباسی

ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے ،توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ،ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے ،توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ،ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، آئل ریفائنری بند ہو چکی ہے ،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے ، چیئر مین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے ،گالم گلوچ ، حملے کرنے کی روایت بھی اسی جماعت نے رکھی تھی ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آ چکے ہیں ،چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی ،چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی عوام پوچھیں گے کہ آپکو جعلی مقدمے بنانے کاکس نے اختیار دیا ،جن اداروں میں کرپشن ہوئی اسکی شکایت کریں نا ذرا ،کیا وزیراعظم اور وزرا میں ہمت ہے کہ شکایت کرسکیں؟۔

شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب کو بھی جواب دینا پڑیگا ،کس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دلوائے گئے ،ہم پوچھیں گے فرنس آئل،ایل این جی کا ڈاکہ کس نے ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا مقابلہ امریکہ سے کیا جاتا ہے،پاکستان میں چار سو بجلی کے یونٹس ہیں ،بھارت میں بارہ سو بجلی کی یونٹس ہیں،وزیر توانائی سے پوچھیں بھارت میں فی کس بجلی کی کھپت کیا ہے،وزیر توانائی کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں