وزیرِ اعظم عمران خان

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی، وزیر اعظم

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی، غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔

عمران خان نے کہاکہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا، انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں