محمد حسنین

محمد حسنین کاآسٹریلوی لیگ بگ بیش کھیلیں گے، ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کاآسٹریلوی لیگ بگ بیش کھیلیں گے، ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ۔سڈنی تھنڈر کے مطابق محمد حسنین کے آنے سے فاسٹ بولنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہوگا، انہوں نے اپنی رفتار سے صلاحیتیوں کو منوایا ہے۔سڈنی تھنڈر کے مطابق محمد حسنین بہت تیز بولنگ کرتے ہیں۔

سڈنی تھنڈر کے کھلاڑی بین کٹنگکے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد حسنین کے ساتھ کھیلا ہوں، انہیں آسٹریلیا میں بولنگ کر کے اچھا لگے گا۔خیال رہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین 8 ایک روزہ اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، اب تک ون ڈے میں 12 اور ٹی20 میں 17 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں