پیف

پیف کا پرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینے کیلئے الحاق کافیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینے کے لئے الحاق کرنے کا اعلان کر دیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اور این جی اوز رجسٹریشن کیلئے اہل تصور ہوں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے پرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینے کیلئے الحاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اور این جی اوز رجسٹریشن کیلئے اہل تصور ہوں گے، فائونڈیشن ایسسٹیڈ سکولز، ایجوکیشن وائوچر چرسکیم، اور نیو سکول پروگرام کے تحت سکولز کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔

پرائمری جماعت کیلئے 550 روپے، مڈل کیلئے 600 روپے، سیکنڈری آرٹس 900 روپے اور سیکنڈری سائنس 1100 روپے فی طالب علم فنڈز ملیں گے۔ پرائیویٹ سکولز پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن سے منسلک ہونے کیلئے 10 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں، پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے ضابطہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں