پابندی

جرمنی میں ویکسینیشن شدہ افراد پر بھی سماجی رابطوں کی پابندی

برلن (گلف آن لائن)جرمنی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم اومیکرون کے پھیلا پر قابو پانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس کی صوبائی وزرائے اعلی کے ساتھ ہونے والی کانفرنس میں جو فیصلے کیے گئے ان میں پرائیویٹ طور پر زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کی حد مقرر کی گئی ہے.

اس کے علاوہ کلبوں اور ڈسکو بارز کی بندش اور فٹبال میچ اور دیگر بڑے ایونٹس شائقین کے بغیر ہی کرائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ تاہم یہ تمام پابندیاں کرسمس کے بعد ہی لاگو ہوں گی۔ فی الحال ریستورانوں اور دکانوں کی بندش سمیت مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں