احسن اقبال

منی بجٹ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مخالفت کرینگے ، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ منی بجٹ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مخالفت کرینگے ، پی ڈی ایم کے اگلے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر متعلق کردیا ہے اور آرڈیننس لے کر آجاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت حلیف جماعت ایم کیو ایم اور ق لیگ سے مل کر ظالمانہ اقدامات پاس کرالیتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے مہنگائی کے خلاف فیصلہ دیا ہے،خیبرپختونخوا کو حکومت اپنی وکٹ کہتی تھی، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی وکٹ کلین بولڈ ہوچکی ہے، ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اگلے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ 23 مارچ کو اپوزیشن کا بھرپور مارچ حکومت کیلئے آخری جھٹکا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں