ہمایوں اخترخان

موجودہ حالات میں عمران خان واحد آپشن ،2023ء کے بعدبھی یہی تسلسل رہیگا’ ہمایوں اختر خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کیلئے وزیر اعظم عمران خان ہی واحد آپشن ہیں اور انشا اللہ 2023ء کے عام انتخابات کے بعدبھی یہی تسلسل رہے گا ،اپوزیشن ہلکان ہو جائے گی لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ، موجودہ حکومت کے دور میں لئے گئے قرضوں کاایک بڑا حصہ سابقہ دور کے مہنگے قرضے اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہوا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں بلکہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے صرف بیان بازی کی جارہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں شاید یہ پہلی اپوزیشن ہے جو ملک و قوم کی بجائے اپنی قیادت کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں ریلیف دلوانے کیلئے سڑکوں نکلی لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا،اپوزیشن کا منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنا دیوانے کی بڑ ہے ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاہور میں ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کیا گیا ہے اور آنے والے سالوں میں اس سے آئی ٹی کے شعبے میں ایک انقلاب برپا ہوگا ،

انشا اللہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات بھی فروغ پائیں گی جس سے نہ صر ف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ہمار ے زر مبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوں گے۔وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ ہم نے پاکستان کو معاشی طو رپر اپنے پائوں پر کھڑ اکرنا ہے تاکہ ہمیں باہر سے قرضے مانگنے کی ضرورت نہ پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں