حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی بل کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی کو صرف بلدیاتی بل کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی ۔

پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ جاری ہے تاہم صوبے کے مفاد میں اس اہم ایشو کی وجہ سے اپنے ارکان کو بلدیاتی بل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے کہ ایک سپیشل کمیٹی بنائی جائے جس میں سول سوسائٹی،بلدیاتی نمائندوں،اپوزیشن جماعتوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ متفقہ طور پر ایک بلدیاتی بل لایا جائے ناکہ اسے بلڈوز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی اس معاملے پر سپیشل کمیٹی بنانے کی استدعا ہے کیونکہ اپوزیشن مثبت انداز میں اس اہم معاملے پر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اہم قومی معاملات پر ایک مثبت کردار ادا کیا ہے تاکہ اتفاق رائے سے بلدیاتی بل ایوان میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں