مسرت جمشید چیمہ

”مجھے کیوں نکالا ” کا لندن سیکوئل آنے والا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ” مجھے کیو ں نکالا ” کا لندن سیکوئل آنے والا ہے ، شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں تو سات سمندر پار بھی شہرت ہے اور ان کی آنے والی نسلیں بھی اسی میراث کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، اپوزیشن 2023ء کے بعد بھی اسی تنخواہ پر کام کر ے گی ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ لیگی رہنمائوں کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر قوم ان کا فقید المثال استقبال کرے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ قوم ان کا استقبال نہیں کر ے گی بلکہ انہیں خود کوٹ لکھپت جیل چھوڑ کر آئے گی جسے یہ استقبال کا نام دے رہے ہیں ۔نواز شریف نے واپس آ کر جاتی امراء نہیں جانا بلکہ کوٹ لکھپت جیل جانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ” مجھے کیوں نکالا ” نے بڑی شہرت حاصل کی اور اب ” مجھے کیوں نکالا ” کا لندن سیکوئل آنے والا ہے اور یقینا لوگ اس سے بھی محظوظ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں