سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(گلف آن لائن)کراچی میں شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے والے ذمہ داران کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیروزآباد تھانے میں جعلسازی اور اختیارات سے تجاوز پر درج کیا گیا ہے۔

جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمہ داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکم کے مطابق نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈنگ پلان کرنے والے ادارے سمیت اس وقت کے متعلقہ اداروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے،ایف آئی آر کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمہ داران کے نام طلب کرلیے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ نے بتایاکہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے، ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعقلہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں