انڈر 19 ایشیا کپ

انڈر 19 ایشیا کپ ،سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے ،فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کا امکان

اسلام آباد (گلف آن لائن)انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل کل جمعرات 30دسمبر کو کھیلے جائینگے ،سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا ،بنگلا دیش اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی،سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ بنگلا دیش اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔گروپ بی میں بنگلادیش پہلی اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر رہا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے جبکہ بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 30 دسمبر کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں