علی محمد خان

موجودہ حکومت نے عوام کا پیسہ پانامہ اور سوئس بینکوں میں نہیں بھیجا،عمران خان نہ خود کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے، علی محمد خان اپوزیشن پر برس پڑے

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینٹ میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان ایک بار پھراپوزیشن پر برس پڑے اور کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا پیسہ پانامہ اور سوئس بینکوں میں نہیں بھیجا،عمران خان نہ خود کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے۔

بدھ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزیرمملکت علی محمدخان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نہ خود کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کا پیسہ پانامہ اور سوئس بینکوں میں نہیں بھیجا۔چیئرمین سینیٹ نے وزیر مملکت کو سوال کا جواب دینے کی ہدایت کی ۔

علی محمد خان نے کہاکہ سوال سیاسی ہوا اس لئے جواب بھی سیاسی دیا ہے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے تو کچھ نہیں کیا۔علی محمد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 1500 ارب روپے کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں