اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم کو ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی نہ کر نا پڑتی تو حکومت معیشت ٹھیک کر چکی ہوتی ۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ان کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں اور سود کی ادائیگی نہ کرنی پڑتی تو آج یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرچکی ہوتی۔
انہوںنے کہاکہ پی پی پی اور ن لیگ 14 بار ای ایم ایف پروگرام میں گئے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بالترتیب 47 اور 35 فیصد ریکارڈ قرضے لیے۔



