شہباز شریف

شہباز شریف کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ظلم سے بھارت کشمیریوں کو غلام بناسکا ہے، نہ بنا سکے گا، آزادی کشمیر کا مقدر ہے ،کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں پر عالمی برادری کی خاموشی سے بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کیاجائے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں پر عالمی برادری کی خاموشی سے بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محصور کشمیریوں کی شہادتیں عالمی ضمیر ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے لئے چیلنج ہیں۔انہوںنے کہاکہ 5 اگست2019 سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید لہر جاری ہے، گھر اور املاک گرائی جارہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص مسلم کش اقدامات نے دنیا میں بھارت کو انتہاء پسند اور عدم برداشت والا ملک بنادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کیاجائے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں سے جنوبی ایشیاء اور دنیا کا امن خطرے میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں