لاہور (گلف آن لائن) وفاقی حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتا ہے۔
عوام کی معاشی حالت پہلے ہی دگرگوں ہے ،ایسے حالات میں عوام پر 343 ارب روپے کا مزید بوجھ ظالمانہ اقدام ہے ۔منی بجٹ پیش کر کے حکومت نے عوام کو نئے سال میں مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ،اس بجٹ سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئیگا بلکہ اس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔



