شائقین

پی ایس ایل سیون ،اسٹیڈیم کی 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کے میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں اسٹیڈیم کی 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کے میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ۔این سی او سی نے پی ایس ایل 7 میں اسٹیڈیم کی 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کے میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔۔پی ایس ایل 7 کے میچز سے متعلق فیصلے کے حوالے سے این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صرف مکمل ویکسینیشن کے حامل افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ میچز کے لئے سیکیورٹی انتظامات اور گرائونڈ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمے دار ہوگی۔این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔این سی او سی نے مراسلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا وبا کی صورتحال کے مطابق فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں