فرخ حبیب

ایف بی آر کی جانب سے 920 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کررہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایف بی آر کی جانب سے 32 فیصد اضافہ کے ساتھ 2920 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کررہی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ 2633 ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے بھی 287 ارب روپے زیادہ ہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا،صرف دسمبر کے مہینے میں600 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں