جگن کاظم کی علیزے شاہ کی طرح گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(گلف آن لائن )شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کی علیزے شاہ کی طرح گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم صارفین کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ انہوںنے علیزے شاہ کا مذاق اڑانے کے لئے دانستہ طور پر ایسا کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر جگن کاظم کے شو میں گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو شو میں گلوکارہ شازیہ منظور پرفارم کررہی ہیں اور اس دوران جھومتے ہوئے انداز میں شازیہ منظور کے پاس آتی جگن کاظم توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گرپڑیں۔شازیہ منظور نے جگن کاظم کو سہارا دیتے ہوئے سنبھالا تاہم گلوکارہ خود بھی گرتے گرتے بچیں۔

اب ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرہ کرہے ہیں کہ جگن کاظم نے براہ راست شو میں اداکارہ علیزے شاہ کا مذاق اڑایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اچانک پائوں پھسلنے کی وجہ سے گر گئی تھیں۔بعدازاں شازیہ منظور نے بتایا تھا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب ہم واپس مڑے تو ان کا پائوں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں