ماہرہ خان

ماہرہ خان ہالی ووڈ اداکارائوں کو کاپی کرتی ہیں’مداح بھڑک اٹھے

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کہا جا رہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی نقل کرتی ہیں جس پر مداح بھڑک اٹھے۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور ہالی ووڈ کی ایک اداکارہ کا ہو بہو ایک جیسا لباس پہنے ہوئے تصویروں کا کولاج بنایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ماہرہ خان ہالی ووڈ کی کاپی کرتے ہوئے۔ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ ہالی ووڈ اداکارائوں سے ہزار گنا بہتر اداکارہ ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کا صرف کسی ہالی ووڈ اداکارہ کے جیسا لباس پہننے پر اس طرح کا موازنہ کرنا درست نہیں۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ صرف ایک جیسا لباس پہن لینے کا مطلب کسی کی طرح بننے کی کوشش یا نقل کرنا ہر گز نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں