بلال یاسین

نماز جمعہ کے بعد معمول کے مطابق حلقے کا دورہ کر رہا تھا ‘ بلال یاسین

لاہور( گلف آن لائن) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے کا دورہ کر رہا تھا کہ اچانک دولوگ آئے ، مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ میں ہر جمعے کو نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے کا دورہ کرتا ہوں اور ایسے ہی گھوم پھر کر دورہ کر رہا تھا کہ دو لوگ آئے اور مجھ پر فائرنگ کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں